Tuesday, April 4, 2017

پی آئی اے کے طیارے سے 15 کلو ہیروئن برآمد

پی آئی اے کے طیارے سے 15 کلو ہیروئن برآمد
کراچی ۔ کراچی میں پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن نکلنے کا ایک اور واقعہ ، ہینگر میں کھڑے جہاز سے پندرہ کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ، تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ہینگر میں کھڑے طیارے سے اینٹی نارکوٹکس فورس اور پی آئی اے عملے نے پندرہ کلو ہیروئن برآمد کی ، ذرائع کے مطابق یہ طیارہ تیس مارچ سے چیک سی کیلئے ہینگر میں کھڑا تھا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں ہیروئن کس طرح پہنچی اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے :۔

Fariha Taj

0 comments: