Monday, April 3, 2017

عمران عباس اور نرگس فخری کے تازہ فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

عمران عباس اور نرگس فخری کے تازہ فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم
دبئی ۔ پاکستان کے نامور فنکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی ایک ساتھ موجود ہیں تاہم ابھی تک یہ دونوں کی موجودگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ دیگر فنکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی کمرشل کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ دونوں اداکار ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں تاہم ابھی تک اس بات کو حتمی نہیں کہا جاسکتا، مداحوں نے دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ تصویر کو بے حد پسند کیا ہے۔پاکستان میں چاکلیٹی ہیرو کا اعزاز حاصل کرنے والے عمران عباس اور بھارتی انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نرگس فخری پہلے بھی ایک ساتھ کام میں حصہ لے چکے ہیں:۔

Fariha Taj

0 comments: