Tuesday, April 4, 2017

پریانکا چوپڑا دنیا کی دوسری خوبصورت ترین خاتون قرار

پریانکا چوپڑا دنیا کی دوسری خوبصورت ترین خاتون قرار
نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دنیا کی دوسری خوبصورت خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی دیسی گرل کے نام سے شہرت پانے والی پریانکا چوپڑا نے ایک سروے کے مطابق ہالی ووڈ حسیناؤں کو پچھاڑ دیا ہے اور دنیا کی دوسری خوبصورت ترین خاتون بن گئیں ہیں جبکہ گلوکارہ بیونسے پہلے نمبر پر ہے۔ سابق حسینہ عالم نے بز نیٹ سروے کے مطابق پہلا نمبر بیونسے کوملا کا،دوسرا پریانکا چوپڑا،ایما واٹسن چوتھے،ہلیری کلنٹن چھٹے اور انجلینا جولی کا آٹھواں نمبر ہے۔پریانکا چوپڑا آج کل امریکی ڈرامہ سیریز کوانٹیکو سیزن ٹو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ دیسی گرل عنقریب ہالی ووڈ فلم بے واچ میں بھی جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: