Thursday, April 6, 2017

پی ٹی آئی پاکستان کی امیر ترین پارٹی بن گئی

پی ٹی آئی پاکستان کی امیر ترین پارٹی بن گئی
اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کے اثاثے ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد کے ہیں۔ سال 2015 میں مسلم لیگ نون کی آمدن 1 کروڑ 65 لاکھ، اخراجات 4 کروڑ روپے سے زائد رہے۔ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت صرف 49 لاکھ روپے ہے۔ تاہم اس نے 10 کروڑ روپے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو دیئے۔
پی ٹی آئی 15 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے۔ 2015ء میں پی ٹی آئی نے 36 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کئے۔ پھر بھی اس کے اکاؤنٹ میں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے موجود ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ متحدہ نے شہداء فنڈ کیلئے 23 کروڑ روپے چندا وصول کیا۔ 2015ء میں 25 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیا۔ جماعت اسلامی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔ مسلم لیگ ق کے پاس 5 کروڑ کے اثاثے ہیں:۔

Fariha Taj

0 comments: