Wednesday, May 31, 2017

شاہ رخ خان بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے

شاہ رخ خان بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے
ممبئی -شاہ رخ خان ان دنوں آنند لال رائے کی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ فلم سٹی کے سیٹ پر موجود تھے جہاں حادثاتی طور پر سیٹ کی چھت کا ایک بڑاحصہ گرگیا جس کی زد میں آکر ٹیم کے دو رکن زخمی ہوگئے لیکن خوش قسمتی سے اس میں شاہ رخ خان محفوظ رہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شوٹنگ میں استعمال ہونے والی عارضی سیڑھی چھت سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث چھت کا ایک حصہ گر گیا ،شاہ رخ خان جائے حادثہ سے تھوڑی دور بیٹھے تھے اس لیے محفوظ رہے، زخمی ہونے والے دونوں ٹیم ممبرز کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم معمولی زخم آنے کے باعث انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
فلم کے سیٹ پر حادثہ ہونے کے بعد بھی ٹیم شوٹنگ جاری رکھنے کیلئے پُرجوش ہے، شاہ رخ خان کے حفاظتی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب شاہ رخ خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثات رونما ہوئے ہیں اس سے قبل 1993 میں فلم ڈر کی شوٹنگ کے دوران  بھی ایک حادثے کے باعث ان کی پسلیوں  اور بائیں گھٹنے پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ فلم چنائے ایکسپریس  اور را ون کی شوٹنگ کرتے ہوئے بھی شاہ رخ زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں گھٹنے اور  کندھے کی  سرجری کروانی پڑی تھی۔ خیال رہے کہ آنند لعل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی ،تاہم فلم کے نام کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے :

Fariha Taj

0 comments: