Thursday, June 29, 2017

مری میں لفٹ کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

راولپنڈی ۔ چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔ لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے لفٹ سیکڑوں گہری فٹ کھائی میں جا گری۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں  ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے:۔

Fariha Taj

0 comments: