Saturday, June 17, 2017

ایک بار پھر رمضان میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کے امکانات

پچیس سال بعد پاکستان کے ایک بار پھر رمضان المبارک میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان نے بدھ 25 مارچ 1992 ء بمطابق 20 رمضان المبارک 1412 ھ کو میلبورن ،آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا ۔
اب ایک بار پھر پاکستان کل یعنی 22 رمضان المبارک کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جسے کرکٹ کا ثانی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے ،کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کر رہا ہے ۔
توقع ہے کہ 1992ء کی طرح 2017 ء میں بھی پاکستان رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستانیوں کو عید کا تحفہ دے گا ۔

Fariha Taj

0 comments: