Thursday, November 16, 2017

خیبر پختونخوامیں گوتھم بدھ کا17سو سال پرانا مجمسہ دریافت، مجسمے کو جلد سیاحوں کے لئے پیش کیا جائے گا: عمران خان

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے گوتھم بدھ کا 17سو سال پرانامجسمہ دریافت کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ بدھ مت کے حوالے سے500سے زائددریافتیں بھی کی گئی ہیں ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ان دریافتوں کو ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے گوتھم بدھ کے نئے مجسمے کو جلد سیاحوں کے لئے پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایف سی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عبد الصمد کا کہنا تھا کہ بدھا کا نیا دریافت شدہ مجمسہ تیسری صدی کے دوران تیار کیا گیا ہے اور یہ مراقبے کی حالت میں بدھا کے مجسمے کی دریافت کی گئیں دنیا کی سب سے قدیم ترین باقیات ہیں۔ہم نے گوتھم بدھ سے وابستہ 500سے زیادہ اشیاءدریافت کی ہیں اور ان دریافتوں میں 48فٹ لمبا بدھا کا مجسمہ بھی شامل ہے۔ یہ تاریخی مقامات ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔
مراقبے کی حالت میں بدھا کے مجسمے کی دریافت کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس دریافت کے بعد صوبے میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی آثار قدیمہ دیکھنے کی جانب راغب کرتے ہوئے پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Fariha Taj

0 comments: