Thursday, November 16, 2017

باﺅلنگ پر پابندی کے بعد محمد حفیظ کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی، سب سے بڑا دشمن میدان میں واپس آ گیا


جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کندھے کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آ گئے ہیں اور ریم سلیم ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانو نی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ سے روک دیا گیا
ملٹی پلائی ٹائٹنز نے وی کے بی نائٹس کیخلاف اپنے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ڈیل سٹین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایک سال کے طویل عرصے کے بعد واپسی پر ڈیل سٹین کا کہنا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ مکمل ردھم میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ”میں لوگوں سے یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ بیٹھیں اور دیکھیں کہ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواﺅں گا اور پانچ وکٹیں لوں گا۔ اگر میں کسی میچ میں اکانومی ریٹ کے حوالے سے کم سے کم نقصان دہ ثابت ہوا اور ایک دو وکٹیں بھی حاصل کر لیں تو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پی ایس ایل میں شریک وہ غیر ملکی کھلاڑی جنہوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا؟ نام جان کر آپ کو بے حد غصہ آئے گا کیونکہ۔۔۔
ان کی واپسی پر ساتھی باﺅلر مورنی مورکل نے دلچسپ ٹویٹ کی اور لکھا ”1,2 He is coming for you!! Sleep Well“ (ایک، دو۔۔۔ تم لوگوں کیلئے آ رہا ہے وہ۔۔۔ اچھے سے سونا۔“

Fariha Taj

0 comments: