Thursday, November 16, 2017

پشاورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرفتار

پشاور: سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کارروائی کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا کر 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں سی ٹی ڈی(کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ) اہلکاروں نے کارروائی کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتارکرلیے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ اور ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مطابق  دیسی ساختہ بم 4 کلو وزنی تھا اور سے خودساختہ طور پر گھی کے ڈبے میں بنایا گیا تھا گرفتارہونے والے ایک دہشت گرد سجاد علی کا تعلق شیر قلعہ متنی سے اور دوسرے دہشت گرد فواد خزانہ کا تعلق پشاور سے ہے۔ سی ٹی اہلکاروں نے دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔تاہم  بم ڈسپوزل یونٹ نے برآمد ہونے والے دونوں بموں کو ناکارہ بنادیا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: