Friday, June 2, 2017

ودیا بالن نے صبا قمر کو کیا میسیج کیا ، حیران کن انکشاف .

.ودیا بالن نے صبا قمر کو کیا میسیج کیا ، حیران کن انکشاف 
ممبئی ۔ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار اداکاری سے ودیا بالن کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔
19 مئی 2017 کو ریلیز ہوئی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر اور عرفان خان نے مرکزی کردار اداکئے تھے فلم میں مزاحیہ انداز میں انگلش اور ہندی کے سماجی مسئلے کو موضوع بنایا گیا تھا جس نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔
ہندی میڈیم میں صبا کی بہترین اداکاری کی ودیا بالن بھی دیوانی ہوگئیں اور ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھیج دیا۔
ودیا نے پیغام میں صبا کو فلم کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی اداکاری کو سراہا اور کہا کہ ’’آج میں نے فلم ہندی میڈیم دیکھی فلم میں آپ کی  شاندار اداکاری دیکھنے کے بعد میں خود کو روک نہیں پائی اور آپ کا نمبر حاصل کیا میں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں آپ فلم میں بے حد اچھی لگ رہی تھیں ،مٹھو کے کردار کو قبول کرنا آسان نہیں تھا اور یہ ایسا کردار تھا جسے لوگ آسانی سے پسند نہیں کرتے لیکن آپ نے اسے غیر معمولی بنادیا،سچ بہت خوب ‘‘۔

Fariha Taj

0 comments: