Friday, June 2, 2017

معروف کامیڈین بھارتی نے منگنی کر لی

معروف کامیڈین بھارتی نے منگنی کر لی
ممبئی-معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنے دوست ہرش لمبا چیا سے منگنی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سٹینڈ اپ کامیڈین ان دنوں بہت خوش ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے دوست جن کے ساتھ بھارتی سنگھ کا تعلق رئیلٹی شو نچ بلیے کے دوران قائم ہوا  ان سےمنگنی کرلی ہے اور ان کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی سنگھ نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے منگیتر کے ساتھ منگنی کی تصاویر شیئر کرکے کیا اور ان تصاویر میں بھارتی سنگھ کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔کامیڈین کے منگیتر لمباچیا پیشے کے اعتبار سے لکھاری ہیں اور دونوں کب شادی کررہے ہیں اس حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات نہیں مل سکیں 

Fariha Taj

0 comments: