Saturday, June 24, 2017

عالیہ بھٹ نے پاکستانی فوجی کی بیوی بننے کا ارادہ کر لیا

ممبئی۔ اںڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم میں ایک اہم رول ادا کرنے جا رہی ہیں جو ایک پاکستانی فوجی افسر کی بیوی کا ہوگا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل فلم مسان سے مشہور ہونے والے اداکار وکی کوشل ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔
جنگلی پکچرز اور دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو مشہور رائٹر گلزار کی صاحبزادی میگھنا گلزار ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اس فلم میں کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میگھنا گلزار اور وکی کوشال کے ساتھ کام کرنے کے انتظار میں ہیں:۔

Fariha Taj

0 comments: