Saturday, June 24, 2017

مفتی پوپلزئی وطن چھوڑ گئے ، ملک میں ایک ہی دن عید منانے کی خوشخبری آ گئی !

اسلام آباد/پشاور۔ پاکستان میں ہر سال دو عیدیں کرانے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی اچانک غائب ہو گئے۔  مفتی پوپلزئی نے اس بار بھی دو عیدیں کرانے کے لئے 28 ویں رمضان پر ہی پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں چاند دیکھنے کے لئے آج اجلاس بلا رکھا تھا۔ مگر مفتی پوپلزئی اچانک غائب ہوئے تو پشاور میں ہر طرف چہ مگویئاں ہونے لگیں کہ مفتی صاحب کے قریبی ساتھیوں کو بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ کہاں ہیں؟ تاجروں نے احتجاج کا اعلان بھی کر دیا۔میڈیا نے معاملے کی چھان بین کی تو حیرت انگیز انکشاف ہوا۔ پتہ چلا کہ پوپلزئی 22 جون کو اسلام آباد سے دبئی جا چکے ہیں۔  ٹکٹ کی کاپی بھی حاصل کر لی گئی جس پر ان کی واپسی کی تاریخ دو اگست درج ہے۔ پوپلزئی کے دبئی جانے سے ان کے قریبی ساتھی بھی بے خبر نکلے۔ مفتی پوپلزئی کے دبئی جانے کے بعد ملک بھر میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کہتے ہیں انشاء اللہ اس بار عید ایک ہی دن ہو گی:۔

Fariha Taj

0 comments: