نئی دہلی ۔ معروف بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کارگل جنگ کے دوران انڈین ایئرفورس کا جیگوار طیارہ اگلے مورچوں پر گلٹہری سیکٹر میں پاکستانی بیس پر بم گراتے گراتے رہ گیا جہاں نوازشریف اوراس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف موجود تھے۔ پیر کو بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘کی رپورٹ کے مطابق 1999میں کارگل جنگ کے دوران انڈین ایئرفورس( آئی اے ایف) کا طیارہ اگلے مورچوں پر گلٹہری سیکٹر میں پاکستانی بیس پر بم گراتے گراتے رہ گیا جہاں اس وقت وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف موجود تھے ۔رپورٹ کے مطابق انڈین ایئرفورس کے ایک جیگوارطیارے نے اگلے مورچوں پراس وقت ایک پاکستانی بیس کو نشانہ بنانا چاہاجہاں اس وقت نوازشریف اور پرویز مشرف موجود تھے تاہم ایک دوسرے جیگوار طیارے جو اصل بمباری پر عمل کرنے والا تھا نے ہدف کے علاقے سے باہر بم گرایا اور ہدایت ملنے کے بعد بیس سے دور چلا گیا۔نواشریف اور پرویز مشرف 24جون 1999کی صبح 8بجکر 45منٹ پر بیس میں موجود تھے ۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک سرکاری دستاویز میں انڈین ایئرفورس کی جانب سے بم چلانے کی تصدیق کی گئی تھی ۔ بھارت کے سرکاری حکام کی دستاویز کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلا جیگوار بیس میں نواشریف یا پرویز مشرف کی موجودگی کے بارے میں لاعلم تھا جس نے لائن آف کنٹرول کے اس پار گلٹہری سیکٹر میں بیس کو ہدف بنانے کیلئے اپنا لیزر ٹارگٹنگ سسٹم استعمال کیا۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈین ایئرفورس کے ایک کموڈور نے جیگوار کے پائلٹ کو ہدایت کی تھی کی اصل ہدف کو نشانہ نہیں بنانا اس کے بعد بم کنٹرول لائن کے بھارتی علاقے میں گرا دیا گیا تھا۔اس دن نوازشریف کا پرویز مشرف کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے سکما سیکٹرمیں اگلے مورچوں کا پہلا دورہ تھا:۔
Home
news
بھارتی طیارہ نواز شریف اور پرویز مشرف پر بم گرانے ہی والا تھا کہ اچانک ۔۔۔۔ حیران کُن انکشاف
Wednesday, July 26, 2017
Fariha Taj rashida rasheed
Related Posts:
عائشہ گلالئی نے عمران خان کو شادی کی آفر کی تھی، حیران کن انکشاف پشاور۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کو شادی کی آفر کی تھی جسے انہوں ن… Read More
فیروزپور روڈ پر دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد شہید لاہور۔ فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 سے زائ… Read More
عائشہ گلالئی کا بیک گراؤنڈ کیا ہے اور سیاست میں کیسے آئیں ، تفصیلات منظرعام پر آ گئیں اسلام آباد ۔ تحریک انصاف کی سابقہ رہنما عائشہ گلا لئی نے ان دنوں پاکستانی سیاست میں بھونچال مچا… Read More
عمران خان کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد جمع پشاور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین اسمبلی نے عائشہ گلالئی کے معاملے پر عمران خان کے خلا… Read More
رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے عمران خان کے خلاف قرارداد پیش کردی لاہور ۔ پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے کردارکےخلاف قراردادجمع، قرارداد مسلم لیگ ن کی حناپرویز بٹ … Read More
پرچم کی حرمت ٓٓٓٓٓ آ زادی ایک نعمت ہے اس کی قدر وہی قومیں جانتی ہیں جنھوں نے غلامی کے عذاب کو جھیلا ہو۔ہم اُ… Read More
عائشہ گلا لئی ن لیگ میں شامل ہورہی ہیں؟ اسلام آباد: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی طرف سے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان کے ب… Read More
عائشہ گلالئی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی کس نے دی ، آپ حیران رہ جائیں گے اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ اگر مجھے یا میری فیملی کو … Read More
0 comments: