Tuesday, August 1, 2017

عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں،عائشہ گلا لئی نے زبان کھول دی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سابقہ رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت اپنی ایم این اے کی سیٹ نہیں چھوڑیں گی کیونکہ یہ سیٹ عوام کی امانت ہے- انہوں نے میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دو نمبر پٹھان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں- عائشہ گلالئی نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کی کوئی عزت  نہیں، کرپشن کے معاملے پر بھی پارٹی ورکرز احتجاج کرتے رہتے ہیں لیکن کوئی بات سننے کو تیار نہیں-انہوں نے کہا کہ ہم پشتون ہیں اور ہمارے لیے عزت اور غیرت کی بڑی اہمیت ہے لیکن عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں پاکستان کی بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لوگوں کو جس طرح دکھاتی ہے ایسی ہے نہیں-انہوں نے کہا کہ میں کافی عرصے سے برداشت کررہی تھی لیکن اب بات برداشت سے باہر ہوچکی ہے، لوگ پارٹی میں آرہے ہیں لیکن میں پارٹی چھوڑ رہی ہوں- پارٹی میں اسلام کا لیکچر دیا جاتا ہے لیکن پریکٹیکلی مغربی کلچر لانے کی کوشش کی جارہی ہے

Fariha Taj

0 comments: