Thursday, August 3, 2017

عمران خان کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد جمع

پشاور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین اسمبلی نے عائشہ گلالئی کے معاملے پر عمران خان کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثوبیہ ناز، آمنہ سردار سمیت تین لیگی خواتین ارکان صوبائی اسمبلی نے سپیکر سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر عمران خان کے خلاف اسلامی اور شرعی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے ۔ عمران خان کو خواتین کو ہراساں کرنے پر آئین کے آرٹیکل 62/63 کے تحت نا اہل کیا جائے۔
لیگی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ ناز کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ عمران خان کا پہلا کیس نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی ریحام خان، ناز بلوچ اور فوزیہ قصوری انہی معاملات کی وجہ سے گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی سے بطور خاتون اظہار یکجہتی کیا ہے اگر وہ مسلم لیگ ن میں آنا چاہیں تو قیادت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں:۔

Fariha Taj

0 comments: