Friday, September 8, 2017

’مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب میری بیٹی ایوانکا مجھ سے۔۔۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ صارفین ان پر ٹوٹ پڑے

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوبرو بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ اہم ترین حکومتی ذمہ داریاں حاصل کرنے کےلئے ان کی واحد قابلیت یہ ہے کہ وہ ٹرمپ کی بیٹی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ اقرباءپروری کی اس بدترین مثال پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے بلکہ فخریہ اس کا اظہار کردیتے ہیں۔
ویب سائٹ indy100 کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز 71 سالہ امریکی صدر ناتھ ڈکوٹا میں ایک اہم تقریب کے دوران خطاب کر رہے تھے اور اس موقع پر ایک بار پھر وہ پٹری سے اتر گئے اور اپنی بیٹی ایونکا کے متعلق بات چیت شروع کر دی۔ انہوں نے تقریب کے اصل موضوع اور مقصد کو ایک جانب رکھتے ہوئے ایونکا کو سٹیج پر بلا لیا۔ اپنی بیٹی کو سٹیج پر بلاتے ہوئے ان کا کہنا تھا ” ایوانکا نے مجھ سے کہا ’ڈیڈ! کیا میں آپ کے ساتھ جا سکتی ہوں ؟ بلکہ اصل میں اس نے ’ڈیڈی‘ کہا تھا۔ جب وہ مجھ سے ایسا کہتی ہے تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔“
ڈونلڈ ٹرمپ کی اس بات نے انٹرنیٹ صارفین کو خاصا برہم کر دیا، لیکن اس سے پہلے وہ ایونکا کے متعلق کچھ اور طرح کے انتہائی غیر مناسب قسم کے الفاظ ادا کرتے بھی دیکھے گئے ہیں۔ 2013 ءمیں ایک انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ ان میں اور ایونکا میں کیا مشترک بات ہے۔ اس سوال کے جواب میں ایونکا کا کہنا تھا ” ریئل سٹیٹ، یاگالف “ لیکن ٹرمپ فوراً بولے ” میں تو سیکس کہنے والا تھا۔ لیکن میں ایونکا کے بارے میں ایسا نہیں سوچتا۔ “ اسی طرح 2006 ءمیں ایک انٹرویو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ” ہاں ، وہ واقعی کوئی چیز ہے اور کیسی خوبصورت چیز ہے۔ اگر میں شادی شدہ اور اس کا والد نہ ہوتا تو یقینا اس کے ساتھ عشق لڑا رہا ہوتا ۔“

Fariha Taj

0 comments: