Thursday, October 5, 2017

نوازشریف طویل یاتراپرروانہ؛حاضری پرسوالیہ نشان لگ گیا

لاہور: پارٹی صدربننےکے بعد بیرون ملک طویل یاترا کا پروگرام لیے سابق وزیراعظم نواز شریف نوازشریف لندن کیلئے اڑان بھرگئے ۔سابق وزیراعظم کے ٹکٹ پر لندن سے واپسی کی تاریخ چارجنوری 2018 درج ہے۔
ی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کو روانگی سے عین پہلے روک لیا گیاتھا۔ اسی پرواز سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ ہر رہے تھے۔ جہاز نے صبح گیارہ بجے لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھرنی تھی۔ ذرائع کے مطابق جہاز رن وے پرموجود تھا کہ ایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو جانے کی بناء پرپرواز کو روک لیا گیا۔
ڈاکٹرکی ہدایت پر خاتون مسافر کو طیارے سے اتارلیا گیا جس کے بعد پرواز دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر لندن روانہ ہو گئی۔
نوازشریف کے ساتھ ان کے پرسنل سیکرٹری حنیف خان بھی لندن گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کے ٹکٹ پر لندن سے واپسی کی تاریخ چارجنوری 2018 درج ہے۔اس سے پہلے بھی نوازشریف نے لندن روانہ ہونا تھا لیکن احتساب عدالت میں کیسز کی سماعت اور بیگم کلثوم نواز کی طبعیت میں بہتری کی وجہ سے انہوں نے روانگی ملتوی کردی تھی ۔
نواز شریف پر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نو اکتوبر کو فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے مگر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میاں صاحب عدالت آئیں گے یا لندن میں رہیں گےاس لیے احتساب عدالت میں ان کی حاضری پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: