اسلام آباد: نااہلی کیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور رہنما جہانگیرترین کے گلے کی گھنٹی بننے لگا ۔ آج کی سماعت میں چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ جمائما کو قرض واپسی کی دستاویزات کے درست ہونے سے متعلق کیا ثبوت ہے؟ ریمارکس دیے کہ جو ریکارڈ آپ کے حق میں جائے وہ مل جاتا ہے دوسرا نہیں ملتا۔جہانگیرترین کی لیز والی زمین کے ریکارڈ پر بھی سخت ریمارکس دیے۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میں خود بھی اس کیس میں بہت تھک چکا ہوں۔
سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت کے دوران آج عمران خان نے عمران خان نے جمائمہ کو قرض واپسی کی اصل دستاویزات اور بینک ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے سوالات اٹھائے کہ جمائما نے 79 ہزار پاؤنڈ عمران خان کو بھجوائے اور یہ رقم گوشواروں میں ظاہر کی گئی تھی۔ ایک لاکھ پاؤنڈز نیازی سروسز کے تھےعمران خان کے نہیں ۔ نیازی سروسز ریٹرنز جمع نہ کروانے پراپنی موت آپ مرگئی ہے۔ وکیل نے کہا کہ دو ہزار چار سے دو ہزار سات تک کا ریکارڈ موصول نہیں ہوا اس کیس سے کافی تھک چکا ہوں۔
چیف جسٹس نے دوہزار چارسے دو ہزارسات تک کا ریکارڈ نہ ملنے پر ریمارکس دیے کہ جو ریکارڈ آپ کے حق میں جائے وہ مل جاتا ہے، دوسرا نہیں ملتا۔ دستاویزات کے درست ہونے کا کیا ثبوت ہے ۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ عدالت کے کہنے پرایک اورکوشش کرلیں گے۔
جہانگیرترین کی لیز والی زمین کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ جہانگیر ترین کے وکیل سکندرمہمند نے بتایا ان کے موکل کی لیز والی زمین کا ریکارڑ حاصل کر لیا ہے۔ جہانگیر ترین نے ہمیشہ زرعی ٹیکس باقاعدگی سے ادا کیا۔ کراس چیک کے ذریعے ادائیگی ہوا میں تو نہیں کی گئی ہوگی۔
جس پر چیف جسٹس نے کہا ہم سے وہ جواب نہ مانگیں جو نہیں دینا چاہتے، ادائیگیوں پر آبزرویشن دی تو آپ کے لیے مسائل ہوں گے۔ عدالت نے لیز پرلی گئی زمین کا ثبوت مانگا تھا، اصل سوال زمین کی ملکیت کا ہے۔ 1.9 ارب روپے کی ادائیگیوں کو بوگس قرار نہیں دیا پہلے ملکیت ثابت کرنے کا کہا ہے۔
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ ممکن ہے جہانگیر ترین نے کسی کا شناختی کارڈ لیکر لیز کا معاہدہ کرلیا ہو، یہ بھی دیکھنا ہے کہ جس سے معاہدہ کیا وہ مالک تھا بھی یا نہیں۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے محکمہ مال کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو لیز سے متعلق تمام معاہدے عدالت کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد جہانگیرترین نا اہلی کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔ سماء
0 comments: