Monday, October 9, 2017

عمران خان نے شہبازشریف کا دعویٰ خارج کرنے کی درخواست کردی

اسلام آباد: شہبازشریف کی جانب سے ہرجانے کے کیس میں عمران خان نے دعویٰ ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست جمع کرادی ۔
یس کی سماعت لاہورکی سیشن عدالت میں ہوئی ۔۔عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کرایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب ست ہرجانے کا دعویٰ ناقابل سماعت ہے،عدالت اسے مسترد کرے ۔
عمران خان کے جواب پر عدالت نے شہبازشریف سے انیس اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے انہیں معاملے پر خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی جس پرشہبازشریف نے معافی نہ مانگنے پرعمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Fariha Taj

Related Posts:

0 comments: