Monday, October 9, 2017

میچ کے دوران کرکٹر بال لگنے سے جاں بحق

ڈھاکا : بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے سترہ سالہ نوجوان کرکٹر جاں بحق ہوگیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں امپائرنگ کرنے والا 17 سالہ رفیق الاسلام سینے پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
سترہ سالہ رفیق الاسلام کو تشویش ناک حالت میں ڈھاکا میڈیکل کالج منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ایجنسی رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈھاکا کے بالور متھ گراؤنڈ میں پیش آیا۔
واقعے کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ متوفی کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا، اس کے والد رکشہ چلاتے ہیں، جب کہ ماں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ تین سال قبل آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوچ بھی دوران میچ ایسے ہی بال لگنے سے فیلڈ پر گر کر کومہ میں چلے گئے تھے، جس کے چند روز بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

Fariha Taj

0 comments: