اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا ختم کروانے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس دوران 200سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے تاہم تین گھنٹے سے کارروائی معطل کر دی گئی ہے لیکن اب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کا دوسرا دور ہو گا اور اس حوالے سے نئے احکامات کا انتظار کیا جارہاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مظاہرین کے خلاف آپریشن تین گھنٹے سے معطل ہے تاہم اب آپریشن کا دوسرا دور ہونے کا امکان ہے جس میں تمام اطراف سے منظم کارروائی کی جائے گی تاکہ اس معاملے کو ختم کیا جاسکے اور مظاہرین کو مکمل طور پر منتشر کیا جائے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں ،مشتعل مظاہرین نے پولیس کی 10سے زائد گاڑیاں نظر آتش کر دی ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ مظاہرین کے خلاف کارروائی تین گھنٹے سے معطل ہے اور اب نئے احکامات کا انتظار کیا جارہاہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ مظاہرین کی تعداد کے حوالے سے مختلف ذرائع کا کہناہے کہ 5ہزار تک پہنچ گئی ہے جس میں مدارس اور سکولوں کے بچے بھی شامل ہو گئے ہیں ۔

0 comments: