Sunday, November 12, 2017

امریکہ میں جنّوں بھوتوں کو گھروں اور دفتروں سے بھگانے کے لئے دوامریکی سہیلیوں کی مانگ میں اضافہ

ٹیکساس ( ڈیلی پاکستان آن لائن)بھوتوں اور مرے ہوئے لوگوں کی روحوں سے ملنے ملانے اور انہیں دیکھنے کے واقعات امریکہ میں بھی عام ہیں ۔بہت سے لوگ ایسے دعوے کرتے نظر آتے ہیں جب ان کی اچانک کسی غیر مرئی مخلوق سے ملاقات ہوگئی ۔ٹیکساس کی دو خواتین رھوندا ویلیمز اور وکی رابرٹسن دو ایسی سہیلیاں ہیں جنہوں نے امریکیوں کی اس کمزوری اور عقیدے کو اپنا کاروبار بنا رکھا ہے۔ٹیکساس میں تو نیا گھر خریدنے اور دفاتر و پلازوں کی خریداری سمیت جائیدادوں کا کاروبار کرنے والے ان کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔
امریکیوں کو یقین ہے کہ ٹیکساس میں بہت سی جگہیں اور عمارتیں ایسی واقع ہیں جہاں نحوست اور بدروحوں کا راج قائم ہوتا ہے اور لوگ وہاں قیام کرنے سے گریز کرتے ہیں لہذا جس کسی کو ایسی پراسرار اور آسیب والی جگہ یا مکان خریدناہوتا ہے تو وہ رھوندا ویلیمز اور وکی رابرٹسن کو بلا کر ان کا شکار کراتے ہیں ۔گھوسٹ ہنٹر لیڈیز کے طور پر معروف سہیلیوں نے گھوسٹ ہنٹنرز شرمین ٹیکساس کے نام سے ایک ادارہ بھی بنا رکھا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ جب بھی وہ کسی آسیبی جگہ پر جاتی ہیں تو ان کی سوچ کے برعکس وہاں غیر معمولی خطرات بھی پیدا ہوجاتے ہیں ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں سہیلیاں جادو شکن یا روحانی کلمات کی بجائے گھوسٹ میٹر،کیمر ہ ایسے حساس آلات کی مدد سے پراسرار مخلوق کو بھگانے کا کام کرتی ہیں۔پچھلے تیس سال سے دونوں کوخطرناک حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔دونوں کے درمیان دوستی کی ابتدا شرمین ہائی سکول میں ہوئی تھی۔جہاں مشترکہ شوق نے دونوں کو یکجا کردیا ۔سکول کے زمانے ہی دونوں قبرستانوں اور آسیبی گھورں میں جا کر گھوسٹ ہنٹنگ کیا کرتی تھیں۔دن کے اوقات میں رھوندا ویلیمز لون سٹار فوڈ مارکیٹ جبکہ وکی رابرٹسن کسی گھر میں آیا کے طور پر کام کرتی ہیں ۔ لیکن رات ہوتے ہی دونوں اکٹھی ہوجاتیں اور ویرانوں میں بدروحوں اور جنات کو تلاش کرنے نکل پڑتی ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: