Monday, November 13, 2017

عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے:شاہد آفرید ی

لاہور( آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے بھرپور حمایت کریں گے کیونکہ وہ تمام فارمیٹس کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمر گل نے بہت عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی لیکن انہیں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جس میں انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہٰذا وہ ان کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے حامی ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: