Saturday, November 11, 2017

ہر کوئی نواز شریف نہیں، جو بار بار زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے: مریم نواز

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے ایک دفعہ پھر اداروں پر چھڑائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کا ظرف میاں نواز شریف جیسا نہیں ہے جو بار بار زخم کھا کر بھی وطن عزیز کی خاطر زبان بند رکھ کر اداروں کا پردہ رکھے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کراورتلخیوں کوبھلاکرآگے بڑھناہے: شہبازشریف
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کے ؂ صبرو تحمل کو غلط رنگ دینے والے لیگی قیادت کو امتحان میں نہ ڈالیں، ورنہ میاں نواز شریف زبان کھولنے پر مجبور ہو جائیں گے اور پس پردہ سازشیں کرنے والے تمام اداروں کو بے نقاب کر یں گے۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا میاں نواز شریف کی خاموشی کو ن لیگ کی کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان سلامتی کے لیے میاں صاحب نے اپنی زبان کو تالا لگا رکھا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: