Sunday, November 12, 2017

آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے ہیرو فخرزمان لاہور قلند ر سے جلوہ گر ہوں گ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اوربھارت کے درمیان آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے فائنل میں اہم کردار ادا کرنے والے بائیں ہاتھ کے پاکستان کے سپر سٹارفخر زمان لاہور قلندر کا حصہ ہوں گے،اس سے پچھلے سیزن میں بھی وہ بھی اس ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
فخر زمان اپنی شاندارکارکردگی کی بنا پرپاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے بعد قومی ٹیم میں شامل ہوئے تھے ،جس کے بعد ان کی محنت اور کامیابیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے کہ فخر زمان ایک بار پھر برینڈن میکولم کی کپتانی میں اپنے جارحانہ اندازمیں لاہور قلندر کی جانب سے کھیلتے ہوئے میدانوں میں نظر آئیں گے۔

Fariha Taj

0 comments: