Monday, December 18, 2017

بنگلہ دیش جنازے میں بھگدڑ،10افراد جاں بحق،15زخمی

چٹا گانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک جنازے میں اژدہام کے باعث بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 15سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چٹاگانگ کے علاقے جمال خان میں ایک سابقہ بلدیہ مئیر کی نماز جنازہ کے دوران اڑدہام مچ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔پولیس کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جا ئیں گے تاہم فی الوقت امدادی کارروائیوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Fariha Taj

0 comments: