Thursday, December 14, 2017

امریکی اداکارہ میگھن مارکل گوگل کی سال 2017 کی ٹاپ د10سرچز کی فہرست میں شامل

نیویارک (این این آئی)امریکی اداکارہ اور برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر میگھن مارکل اس سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فہرست میں شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اس سال کی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے الفاظ اور شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں میگھن مارکل، آئی فون ایکس اور ایک لٹو بھی شامل ہے۔اس سال سمندری طوفان ’ارما‘ نے کریبیئن جزائر اور فلوریڈا میں زبردست تباہی مچائی ہے۔سمندری طوفان عام طور پر فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکراتے رہتے ہیں لیکن گذشتہ تقریبا ایک عشرے میں ارما ان میں سے اب تک کا سب سے طاقتور سمندری طوفان تھا۔

Fariha Taj

0 comments: