Thursday, December 14, 2017

اداکارہ ماہر ہ خان کو ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈ مل گیا

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خا ن نے اپنی اداکاری اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈبھی اپنے نام کرلیا۔
نجی ٹی و ی ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق دبئی میں بین الاقوامی ’’مسالا ایوارڈز‘‘ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برصغیر پاک و ہند کے مختلف فنی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاکستان سمیت بھارت کے معروف اداکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین اور میرا کے علاوہ فواد خان اور گلوکار فرحان سعید نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب پڑوسی ملک کی اداکارہ سلینا جیٹلی، ارجن رامپال، گووندا، بومن ایرانی، سری دیوی، منیش ملہوترا اور ڈیزی شاہ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔مسالا ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں پاکستان اور بھارت کے متعدد اداکاروں کو مختلف کیٹگریز کے لیے ایوارڈز دئیے گئے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشین وومن آف سبسٹینس (بااثر ایشیائی خاتون ) کا ایوارڈ دیا گیا۔

Fariha Taj

0 comments: