Sunday, December 10, 2017

بھارت میں ڈانٹنے پرنابالغ بیٹے نے ماں اوربہن کو قتل کرڈالا

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ڈانٹنے پر ماں اور بہن کو قتل کرنے والے نابالغ قاتل کو گرفتارکرلیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ملزم نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرلیا جس کا بیان بھی قلمبند کرلیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڑھائی پر ماں کی ڈانٹ اور چھوٹی بہن کو ملنے والے زیادہ پیار سے ہمیشہ غصے میں رہتا تھا۔میں نے واردات والے دن پہلے اپنی ماں پر بیٹ سے حملہ کیا اور بہن بیدار ہوگئی تو اسے بھی بیٹ سے ہی مار ڈالا۔ 
ملزم نے مزید کہا کہ پوری تسلی کیلئے بیٹ سے مارنے کے بعد اس نے قینچی اور پیزا کٹر سے بھی ماں اور بہن پر وار کئے۔ ملزم کے باپ کے مطابق وہ یہ طے نہیں کرپا رہا کہ نابالغ بیٹے کو بچائے یا پھر اسے قانون کے حوالے کردے ۔تاہم پولیس نے عدالت میں پیش کرکے ملزم کو اصلاح گھر بھیج دیا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: