Wednesday, December 6, 2017

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی ؟ بھارتی اداکارہ کے ترجمان کا بیان سامنے آ گیا ،واضح اعلان کر دیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی طے پا گئی ہے اور تقریب 9,10,اور 10دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں ہو گی تاہم ایسی صورتحال کے پیش نظر اداکارہ کے ترجمان کا بیان سامنے آ گیاہے جنہوں نے اسے بے بنیاد افواہیں قرار دے دیاہے ۔
بھارتی ویب سائٹ ’ٹائمز آف انڈیا ‘ کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ترجما ن کا کہناہے کہ شادی کی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے ،انوشکا شرما کے ترجمان کی جانب سے بیان بھارتی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر کے رد عمل میں آیاہے ۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ماضی میں کئی مرتبہ شادی کی افواہوں کی تردی کی ہے ۔

Fariha Taj

0 comments: