Wednesday, December 6, 2017

جب کوئی پروجیکٹ آفرہوتا ہے تو سب سے پہلے فلم کی کہانی سنتی ہوں، کام کی تعداد بڑھانے کا شوق نہیں رہا:مہوش حیات

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ وماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب بھی مجھے کوئی پروجیکٹ آفرہوتا ہے تومیں سب سے پہلے فلم کی کہانی سنتی ہوں ، مجھے کبھی بھی اپنے کام کی تعداد بڑھانے کا شوق نہیں رہا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں مہوش حیات کا کہناتھا کہ ایک اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کے لیے اگرسرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے۔ میں کسی اورکی نہیں بلکہ اپنی بات کرتی ہوں کہ جب بھی مجھے کوئی پروجیکٹ آفرہوتا ہے تومیں سب سے پہلے فلم کی کہانی سنتی ہوں اوراپنے کردار کا مطالعہ کرتی ہوں، اس کے بعد میں یہ فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ بطور فنکاراگرمیں چاہوں توہر آفر کو قبول کرتے ہوئے ہرفلم اورڈرامے کا حصہ بن سکتی ہوں لیکن مجھے کبھی بھی اپنے کام کی تعداد بڑھانے کا شوق نہیں رہا کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ تعداد جتنی بھی ہو بس معیاری کام کیا جائے تاکہ لوگ اسے یاد رکھیں۔

Fariha Taj

0 comments: