Monday, December 11, 2017

کسی فلم میں امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کرنے پر بھی کوئی مسئلہ نہیں:انیل کپور

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ وہ فلم میں اداکار امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کرنے پر بھی کوئی مسئلہ محسوس نہیں کریں گے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپور نے فلم’’ ریس 3 ‘‘میں سلمان خان کے والد کا کردار ادا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بطور اداکار فلموں میں مختلف اور چیلنجنگ کرداروں کو ترجیح دیتا ہوں ،اس لئے مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں فلم میں اداکار امیتابھ بچن کے والد کا کردار اداکرنے کے لئے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ریس 3 کی کہانی بہت منفرد ہے ،میرا خیال ہے کہ فلم میں شائقین کی تفریح کے لئے گذشتہ سلسلوں کے تمام عناصر بھی ڈالے گئے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: