Sunday, December 10, 2017

جھگڑے کا سوال صرف اداکاراؤں سے کیوں ہوتا ہے؟سوناکشی سنہا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہاہے کہ جھگڑے کا سوال صرف اداکاراؤں سے کیوں ہوتا ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر لانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سے بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر سوال کیا گیا۔اس پر انہوں نے نہایت تنقیدی انداز میں جواب دیاکہ یہ سوال صرف اداکاراؤں سے کیوں پوچھا جاتا ہے؟ اداکار خود کو بالی ووڈ میں اداکاراؤں سے زیادہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور مرد خواتین سے زیادہ ایک دوسرے کی برائی کرتے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: