Friday, December 22, 2017

سنی لیون نے بالی ووڈ کی سابق ہیرئنوں کی شرمناک تصاویر سامنے لا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرادیا ،بالی ووڈ میں کھلبلی مچ گئی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق فحش اداکارہ اور بالی ووڈ کی ہیروئن سنی لیون نے سابق اداکاراﺅں کی شرمنا ک تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرادیا ۔
تفصیل کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اس سال کے آخر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے اہم ترین شہر بنگلورمیں پرفارم کرنے والی تھیں تاہم انتہا پسندوں نے ان کو پرفارمنس سے روک دیا۔ عوام کی جانب سے سنگین دھمکی ملنے کے بعد ریاستی حکومت نے اداکارہ سنی لیون کی شو میں پرفارمنس پر پابندی عائد کر دی تاہم شو کو منسوخ نہیں کیا۔ عوام کے احتجاج اور حکومت کی جانب سے اپنی پرفارمنس پر پابندی عائد کیے جانے پر سنی لیون نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکاراوں کی مختصر کپڑوں یہاں تک کے صرف بکنی پہنی ہوئی اداکاراوں کی منتخب تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیں۔
شرمیلا ٹیگور ،منداکنی ،ڈمپل کباڈیہ اور زینت امان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ بالی ووڈ کی ان خواتین نے مجھے سکھا یا کہ جو میں ہوں وہ بالکل ٹھیک ہے ۔

سنی لیون نے اگرچہ ماضی کی ان تمام بولڈ اداکاراوں کا اپنے ساتھ موازنہ نہیں کیا تاہم ان کی جانب سے تصاویر کے انتخاب کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ عوام کو یہی پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ماضی میں ان سے بھی بولڈ یا ان جیسے ہی کردار ادا کرنے والی اداکارائیں رہ چکی ہیں۔ سنی لیون کی جانب سے انتہائی سینئر اداکاراﺅں کی شرمنا ک تصویریں شیئر کیے جانے کے بعد بالی ووڈ میں بھی کھلبلی مچ گئی ۔


Fariha Taj

0 comments: