Saturday, December 16, 2017

بلاول سے شادی کی خواہشمند لڑکی نے گیلانی ہاﺅس کے باہر ’دھرنا ‘ دے دیا

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہاو¿س کے باہر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہشمند لڑکی نے ملتان میں گیلانی ہاﺅس کے باہر ڈیرے ڈال لیے ہیں اور شکوہ کر رہی ہے کہ اسے ملنے نہیں دیا جارہاہے ،کرن بلوچ کا کہناہے کہ دس سال سے انتظار کر رہی ہوں ،بلاول سے محبت کرتی ہوں اور ان کیلئے تحفے بھی لے کر آئی ہوں لیکن ملنے نہیں دیا جارہاہے ۔کرن بلوچ کا کہناتھا کہ میں جلسے میں بھی گئی تھی لیکن وہاں بھی ملنے نہیں دیا گیا ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زردرای کو شادی کی پیشکشیں کی جا چکی ہیں لیکن بلاول بھٹو اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ شادی اپنی بہنوں کی پسند سے کریں گے۔

Fariha Taj

0 comments: