Saturday, December 16, 2017

محسن عباس کی ایک ماہ کی بیٹی کاانتقا ل ہوگیا

پروگرام مذاق رات کے ڈی جے محسن عباس کی ایک ماہ کی بیٹی کاانتقا ل ہوگیا۔
محسن عباس نے اپنے سوشل میڈیااکائونٹ پراس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے مرحومہ بچی کے حق میں دعاکرنے کی اپیل کی ۔واضح رہے کہ 27اکتوبر2017کومحسن عباس اورفاطمہ نقوی کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کانام انہوں نے ماہوین عباس حیدررکھاتھا۔بچی کی پیدائش کے بعد محسن بہت خوش تھے اوراس کااظہاربھی کرتے رہتے تھے۔محسن عباس کونامعلوم افرادفلم کی بدولت کافی شہرت ملی۔اوراداکارنے کوک سٹوڈیومیں بھی گاناگایاجوکافی مقبول ہوا۔

Fariha Taj

0 comments: