Saturday, January 6, 2018

ایشوریہ رائے نے فلم کے لئے 10کروڑ معاوضہ طلب کر لیا

ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ کی معروف اداکار ہ ایشوریا رائے فلموں کے کام کرنے کا معاوضہ زیادہ ہی لیتی ہیں لیکن انہوں نے نئی فلم کا حصہ بننے کے لیے10کروڑ معاوضہ مانگ لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تو دپیکا پڈوکون ہیں لیکن سابق ملکہ حسن بھی اب زیادہ معاوضہ لینے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نئی آنے والی فلم ’رات اور دن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظرآئیں گی، جس کے لیے انہوں نے پروڈیوسر سے 10 کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، جسے پروڈیوسر کی جانب سے بغیر کسی بات چیت کے قبول بھی کرلیا گیا ہے۔اداکارہ کی یہ فلم 1967 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رات اوردن‘ کا ری میک ہے، جس میں وہ لیجنڈ اداکارہ نرگس کا ادا کیا گیا کردار نبھائیں گی۔ اس کردار کو ان کے لیے انتہائی مشکل قرار دیا جارہا ہے کیونکہ وہ فلم میں ڈبل کردار نبھائیں گی اوران کا لیجنڈ اداکارہ سے مقابلہ کیا جائے گا۔

Fariha Taj

0 comments: