لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے کہاہے کہ ستاروں سے کنفرم ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی ہو گئی ہے اور ان کی تیسری شادی کامیاب ہو گی ،خان صاحب کو پارٹنر کی گڈلک بھی ملے گی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہناتھا کہ میں نے اس سال کی پیشگوئیوں میں کہا تھا اکتوبر2017 سے وہ ٹائم شروع ہوچکا ہے،عمران خان کی پہلی شادی کی خبر بھی میں نے جیونیوزکے توسط سے دی تھی ، ستاروں سے کنفرم ہے عمران خان کی تیسری شادی ہوگئی ۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی عمر چیمہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی پیرنی کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔
0 comments: