نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ کے ان ”سٹار “ بچوں میں شامل ہیں جنہیں 2018ءمیں سلور سکرین دیکھنا قابل دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا۔
سارا علی خان سوشانت سنگھ راجپوت کیساتھ ابھیشک کپور کی فلم ’کیدرناتھ‘ کے ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہو گی لیکن اس سے پہلے ہی سارا علی خان کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی ہے کہ دیکھ کر سیف علی خان بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔
سارا علی خان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر لیک ہوئی ہے جس میں وہ ایک کمرے میں بیڈ پر بیٹھی ہیں اور اپنے دوستوں کیساتھ مزے کر رہی ہیں۔ وہ اس ویڈیو میں گٹار کی دھن پر ”بس تم ہی ہو“ گانا گاتی بھی سنائی دیتی ہیں لیکن ان کی آواز سن کر ہی انسان حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
سارا علی خان کی اس سے پہلے کبھی کوئی ایسی ویڈیو لیک نہیں ہوئی جس کے باعث یہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ایک جانب جہاں ان کے مداح اسے پسند کر رہے ہیں تو دوسری جانب ناقدین نے بھی اپنی توپوں کا رخ ان کی جانب کر رکھا ہے۔ انہوں نے ناصرف لڑکوں کیساتھ موج مستی کرنے پر تنقید کی بلکہ ان کی گائیکی اور صحت پر بھی تنقید کی۔
0 comments: