Sunday, January 7, 2018

اداکارہ میرا نے میری زیرو میٹرگاڑی چھین لی، حمزہ شہباز مجھے انصاف دلائیں: لیلیٰ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ لیلیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ میرا نے ان کی زیرو میٹر گاڑی چھین لی ہے ، انہوں نے حمزہ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں انصاف دلائیں اور ان کی گاڑی واپس کروانے میں کردار ادا کریں ۔

”عمران خان اپنی پتلون میں۔۔۔“ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے عمران خان کی تیسری شادی پر ایسا شرمناک ترین تبصرہ کر دیا کہ جان کر تحریک انصاف والوں کے چہرے لال ہو جائیں گے
تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ نے ایک نجی تقریب میں ہنگامہ آرائی کردی ، ان کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ملک کی سپر سٹار ہوں مگر میڈیا مجھے کوئی بھی لفٹ نہیں کرا رہا ۔میڈیا مجھے بھرپور کوریج دے اور غیر جانبداری کا ثبوت دے، تقریب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ میرا نے میری زیرومیٹر گاڑی چھین لی ہے اور حمزہ شہباز شریف مجھے انصاف دلائیں ۔

Fariha Taj

0 comments: