Tuesday, January 9, 2018

کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ خود کش ،حملہ آور پیدل چل کر وہاں پہنچا جس کا ہدف پولیس تھی:آئی جی بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی بلوچستان معظم جاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خود کش حملہ آور پیدل تھا جس کاہدف پولیس اہلکار تھے ،اس افسوس ناک واقعے میں سات افراد شہید ہوگئے جن میں پانچ سیکورٹی اہلکار اور دو شہری شامل ہیں جبکہ اس واقعہ میں پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ میں جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد آئی جی بلوچستان معظم جا ہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد ہمسایہ ممالک سے آتے ہیں ،اس سے قبل کوئٹہ میں چرچ حملے میں بھی غیر ملکی ملوث تھے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اس میں بھی  ہمار ے ہمسائے شامل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ خود کش تھا جس میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے حملہ آور نے پولیس کے ٹرک کو پیچھے سے نشانہ بنایا۔
آئی جی معظم جاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے د ہشت گردی کی کئی وارداتیں ناکام بنائی ہیں دہشتگردی کے و اقعات کے باوجودہمارامورال بلند ہے۔

Fariha Taj

0 comments: