کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان اسمبلی کے قریب ہونے والا دھماکہ خود کش تھا ، حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر بلوچستان اسمبلی کی جانب جارہا تھا مگر سخت سیکورٹی ہونے کی وجہ سے اس نے جی پی او چوک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، ایک موٹر سائیکل سوار حملہ آور اسمبلی ہال کی جانب جا رہا تھا مگر علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونے کی وجہ سے حملہ آور نے خود کو جی پی او چوک میں کھڑے ایک پولیس ٹرک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ اس خود کش حملے میں ابتدائی طور پر 5پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 17سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد سول ہسپتال اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
0 comments: