نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) چور کسی بھی واردادت سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کرتے ہیں ، واردات کو آغاز سے لے کر انجام تک مکمل پلان کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں مگر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سن رائز میں چور نے ایک گھڑی کو چوری کرنے کے لئے ایسے منصوبہ بندی کی کہ پولیس اہلکار بھی حیران و پریشان ہوگیا ، چوروں نے 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی رولیکس گھڑی کو چوری کرنے کے لئے نئے سال کے جشن کا انتخاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سن رائز میں نئے سال کے جشن کے موقع پر مقامی شابنگ مال میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ، آتش بازی کا یہ مظاہرہ شابنگ مال کے اندر کیا گیا جس کا بنیادی مقصد نئے سال کی آمد کے موقع پر لوگوں کو محظوظ کرنا تھا ، جوں ہی آتش بازی شروع ہوئی لوگ خوف کے مارے کانپنا شروع ہوگئے، شابنگ مال کا عملہ اور وہاں موجود افراد جان بچانے کے خوف سے ادھر ادھر بھاگنا شروع ہوگئے ، اس ساری افرا تفری سے مال میں موجود چوروں نے فائدہ اٹھایا اور 11ہزار400ڈالر مالیت کی رولیکس گھڑی لے کر رفو چکر ہوگئے۔
سن رائز پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونہی نئے سال کی تقاریب کے سلسلے میں آتش بازی شروع ہوئی ، شابنگ مال کا عملہ اور لوگ عمارت سے باہر بھاگنا شروع ہوگئے مگر چوروں نے کمال ہوشیاری سے رولیکس کی گھڑی چوری کی اور نو دو گیارہ ہوگئے۔
0 comments: