Saturday, January 6, 2018

عمران خان پھرحکومت پر برس پڑے

اسلام آباد: تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان نےکہاہےکہ اُنیس سو نوے میں نواز شریف کو مہران بینک کا پیسہ دیا گیا لیکن پچیس سال تک کسی عدالت نے کیس نہیں سنا۔
عمران خان نے  سابق اور موجودہ وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ ٹرمپ کے بیان پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو چوہا بھی قرار دے دیا۔ ان کاکہناتھاکہ 1990میں نوازشریف کومہران بینک کاپیسہ دیا گیا۔25سال تک لاڈلےکاکیس نہیں سناگیا۔
عمران خان کامزید کہناتھاکہ کسی اورکی جنگ کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں دیں۔ اب ناکامی کاملبہ بھی پاکستان پرگرایاجارہاہے۔ہمارےسیاستدان خودہی ملک کوبدنام کرنےمیں لگےہیں۔امریکا25ارب ڈالرکیلئےہمیں ذلیل کررہاہے۔
عمران خان کامزید کہناتھاکہ ٹرمپ کےبیان پروزیراعظم کہاں ہیں؟غلط فہمی میں نہ رہیں، کوئی نہیں بچاسکتا۔قوم کوئی بھی این آراوقبول نہیں کرےگی۔ 

Fariha Taj

0 comments: