Saturday, January 6, 2018

کوہلی آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے فرنچائزوں نے اسکواڈ میں برقرار رکھنے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
آئی پی ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کوہلی 27 لاکھ ڈالر کے ساتھ آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کو ان کی گذشتہ برس کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ہی دوبارہ خریدا ہے۔
دوسری جانب کرس گیل کو ڈراپ کردیا گیا ہے، اس طرح وہ بگ بیش کے بعد ایک اور بڑی لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔
رائل چیلنجرز بنگلور نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور سرفراز خان کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: