بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے 2008 میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’ سنگھ از کنگ‘ کے سیکوئل ’شیر سنگھ‘ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی۔
اکشے کمار کی فلم ’سنگھ از کنگ‘ میں ان کے مدمقابل کترینہ کیف نے مرکزی کردار کیا تھا اور فلم باکس آفس پر بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
پروڈیوسرز کامیڈی فلم کا سیکوئل بنانے کے لیے سرگرم ہوگئے تھے اور اکشے کمار کی ’نہ‘ کے بعد اداکار رنویر سنگھ کو فلم کی پیشکش کی تھی۔
رنویر سنگھ نے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر پہلے اس میں کام کرنے کی حامی بھرلی تھی لیکن اب اچانک انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہدایت کار منیش شرما سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کی وجہ سے ٹھکرائی ہے۔
رنویر سنگھ پہلے ہی منیش شرما سے ان کی آنے والی فلم میں سردار کا کردار کرنے کا وعدہ کرچکے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ’شیر سنگھ‘ میں سردار بننے سے انکار کیا ہے۔
رنویر کے انکار کے بعد فلمسازوں نے دوسرے اداکار کی تلاش شروع کردی ہے اور رنویر کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرانے پر سب ہی حیران ہیں۔
0 comments: