امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی امداد روک کر رقم امریکا کے انفرااسٹرکچر پروجیکٹس پر خرچ کرنے کے منصوبے کی حمایت کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رینڈ پال نے گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تجویز پیش کی تھی۔
اپنی ٹوئٹ میں رینڈ پال نے کہا تھا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں ایک بل کانگریس میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی سے بچنے والی رقم امریکا میں سڑکوں اور بالائی گزرگاہوں کی تعمیر میں خرچ کی جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک سینیٹر رینڈ پال کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے اس خیال سے اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر صدر منتخب ہوئے ہیں اور رینڈ پال کا تعلق حریف جماعت ڈیموکریٹس سے ہے لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے اس خیال کی حمایت کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’گُڈ آئیڈیا رینڈ‘‘۔
0 comments: