راولپنڈی -چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔ انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز لاہور گیریژن سے کیا جہاں انہوں جوانوں اور افسران سے خطاب کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام لانا آسان ہدف نہیں تھا لیکن مسلح افواج کی قربانیوں او ر قوم کے عزم نے مشکل ٹاسک کو پورا کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے ضرب عضب کی کامیابیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کیاجس کے بعد اب وہ مختلف گیریژن میں جاکر جوانوں اور افسران سے خطاب کریں گے۔ آرمی چیف وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف ،ایوان صدر میں ممنون حسین، پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں ائیر چیف مارشل سہیل امان، نیوی کے ہیڈ کوارٹر میں ایڈ مرل ذکا اللہ اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ الوداعی ملاقاتوں کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں
0 comments: